ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نالائقوں کی حکومت سے دور ہو جائیں ادھو ٹھاکرے:شرد پوار کامشورہ

نالائقوں کی حکومت سے دور ہو جائیں ادھو ٹھاکرے:شرد پوار کامشورہ

Sun, 12 Jun 2016 12:14:06  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی،11جون؍(آئی این ایس ا نڈیا)این سی پی صدر شرد پوار نے شیوسینا کو اقتدار سے بے دخل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔پوار ممبئی میں این سی پی کی 17ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد پروگرام میں بول رہے تھے۔اس موقع پر شرد پوار نے شیوسینا پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے کے اس متنازع بیان کی یاد دلائی جس میں ادھو ٹھاکرے نے کہا تھا کہ، ریاست میں نالائقوں کی حکومت ہے۔اس بیان کو بنیاد بنا کر پوار نے کہا کہ ادھو ایسے نالائقوں کی حکومت سے دور ہو جائیں۔شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان اقتدار کو لے کرتنازع پرانا ہے، جس میں شیوسینا اقتدار میں رہ کر مسلسل مرکز اور ریاست کی حکومت پر حملے کر رہی ہے۔مرکزی اقتدار میں مناسب شرکت نہ ملنے سے ناراض ادھو ٹھاکرے نے ابتدائی دنوں میں خود کہا تھا کہ بھاری صنعت وزیر اننت گیتے وزیر اعظم کو اپنا استعفی سونپ دیں گے،جبکہ گیتے نے عوامی طور پر اعلی کمان کے حکم کی دھجیاں اڑاتے ہوئے عہدے پر بنے رہنا پسند کیا۔مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بعد اہم اپوزیشن پارٹی بنی شیوسینا بی جے پی کے ساتھ اقتدار میں یہ کہہ کر شامل ہوئی کہ وہ ریاست کو مستحکم حکومت دینا چاہتی ہے،جبکہ دونوں جماعتوں میں تنازعہ بڑھتادیکھ کر شیوسینا کے لیڈر سنجے راؤت نے بی جے پی کو ہی مہاراشٹر کے اقتدار سے بے دخل ہونے کا عجیب و غریب مشورہ دیا تھا۔اسی کو آگے بڑھاتے ہوئے شیوسینا پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی-شیوسینا اتحاد کی حکومت کو کوستے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ ریاست میں نالائقوں کی حکومت ہے۔شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان بڑھتی ہوئی تلخی کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ بی جے پی کی قیادت میں بنی حکومت میں شریک ہونے کے باوجود شیوسینا لیڈر بی جے پی پر تیکھے حملے کر رہے ہیں۔اسی بنیاد کو پکڑ کر این سی پی سربراہ شرد پوار نے شیوسینا کو بی جے پی کے ساتھ اتحاد توڑنے کا مشورہ دیا ہے،جس مشورہ پر شیوسینا فی الحال خاموش ہے۔


Share: